You are currently viewing امریکا کا پاکستان کو مزید 90 لاکھ کورونا ویکسین دینے کا اعلان

امریکا کا پاکستان کو مزید 90 لاکھ کورونا ویکسین دینے کا اعلان

کراچی (ڈیسک) امریکا پاکستان کو مزید 90 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں عطیہ کرے گا۔

اس حوالے سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ پچھتر سال سے مضبوط دو طرفہ تعلقات موجود ہیں، اس دوران امریکا نے بے شمار مواقع پر صحت اور خوراک کے حوالےسے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ امریکا پاکستان کو کورونا وائرس سے بچائو کی مزید 90 لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سے قبل بھی پاکستان کو ویکسین، سپلائز اور تربیت و مہارت فراہم کی ہے، پاکستان کے پیرا میڈیکل پروفیشنلز کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کوووڈ 19 کا مقابلہ کریں گے اور عوام کی صحت اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ دنیا بھر میں کوووڈ 19 کی سب سے موثر فائزر اور موڈرنا ویکسین امریکا پاکستان کو کوویکس کے اشتراک سے عطیہ کرے گا ، یاد رہے کہ امریکا مذکوہ ویکسین کا پوری دنیا میں سب سے بڑا تقسیم کار ملک ہے۔ امریکی سفیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں کووڈ 19 سے حفاظت اور اس کے تدارک کی کوششوں کے لیے ایک خطیر رقم کی فنڈنگ کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔