You are currently viewing امریکا  میں صدارتی انتخابی دنگل آج سجے گا

امریکا میں صدارتی انتخابی دنگل آج سجے گا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:03/11/2020 12:23
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک) امریکا میں آئندہ چار برسوں کے لیے منصب صدارت پر کون فائز ہوتا ہے اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

صدر ٹرمپ اور مخالف امیدوار جوبائیڈن نے ووٹنگ سے پہلے انتخابی ریلیوں سے خطاب میں ووٹرز کا دل جیتنےکی بھرپور کوشش کی۔

انتخابی مہم کے آخری روز  صدرٹرمپ نے ڈیٹرائٹ جارجیا جنوبی کیرولائنا اور واشنگٹن میں ریلیوں سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو سب سے پہلے امریکا کی پالیسی جاری رکھیں گے جب کہ  جوبائیڈن جیتے تو چین امریکا پر حکومت کرے گا۔

ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے فلاڈلفیا میں ریلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ری پبلکن پارٹی جیتی تو روس کا امریکا میں اثر ورسوخ بڑھ جائے گا۔

امریکا میں نو کروڑ سے زائد افراد قبل ازوقت ووٹنگ میں حق رائے دہی استعمال کر چکےہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔جوبائیڈن کی کئی ریاستوں میں غیر متوقع جیت صدر ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کا راستہ روک سکتی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.