You are currently viewing امریکا ایرانی اہداف پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے، امریکی میڈیا

امریکا ایرانی اہداف پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے، امریکی میڈیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی میڈیا نے امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں ایرانی اہداف پر حملوں کا منصوبہ بنا نے کا دعویٰ کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ میں ایرانی اہداف پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے جو ہفتوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی منصوبے میں ایران کی سرحد سے باہر اہداف شامل ہیں جبکہ ایران کے اندر سائبر حملوں پر ہی انحصار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے اور 3امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا نے ڈرون حملے پر جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بعدازاں ایران نے بھی دھمکی دی تھی کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو سختی سے جواب دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب حسین سلامی نے کہا ہےکہ امریکی دھمکی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تہران واشنگٹن سے براہ راست فوجی تصادم کے لیے خوفزدہ نہیں۔
قبل ازیں ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی نے کہا تھا کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر ڈرون حملے کے پیچھے ایران ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7