اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن 2024ء میں 266 نشستوں کےلیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ملک کی بڑی سیاسی شخصیات میں سے کون فاتح ہوگا اور کون ہارے گا؟ عوام نے نتائج پر نظریں جمالیں۔
این اے 130 لاہور پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد سے مقابلہ ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا این اے 194 لاڑکانہ میں جے یو آئی (ف) کے راشد حسین سومرو سے مقابلہ جاری ہے۔
شہباز شریف کا این اے 132 میں سردار محمد حسین ڈوگر سے جبکہ این اے 207 سے آصف زرداری اور سردار شیر محمد رند بلوچ کے درمیان مقابلہ ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا این اے 248 میں جماعت اسلامی کے بابر خان سے مقابلہ ہورہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان اور علی امین گنڈا پور این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان میں آمنے سامنے ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا این اے 6 لوئر دیر سے آزاد امیدوار محمد بشیر خان سے مقابلہ ہے۔