You are currently viewing الیکشن کمیشن کا معطل کی گئی اضافی نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کا معطل کی گئی اضافی نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اضافی نشستوں پر 77 ارکان کی رکینت معطل کردی۔
قومی اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان کو معطل کیا گیا جن میں 19 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان کو معطل کیا گیا ہے جن میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 27 ارکان کو معطل کیا گیا ہے جن میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی رکن معطل ہیں۔
سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 3 ارکان کو معطل کیا گیا ہے جن میں 2 خواتین اور 1 اقلیتی رکن شامل ہے۔
این اے میں خیبر پختونخوا سے ن لیگ کی مخصوص نشست پر منتخب 4 ارکان کی جبکہ جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی کے 2، 2 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
این اے میں مخصوص نشست پر پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کی 2 خواتین اور ن لیگ کی 9 خواتین ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے جبکہ اقلیتی نشست پر منتخب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا ایک ایک رکن معطل کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر منتخب 21 خواتین، پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق کی ایک ایک خواتین رکن کی رکینت معطل کی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 2 اور پیپلز پارٹی کے 1 اقلیتی ممبر کی بھی رکینت معطل ہوئی ہے۔
سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ایک ایک خاتون ممبر کی رکینت معطل ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی کے ایک اقلیتی رکن کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.