کراچی(ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کما ل کا کہنا ہے کہ ہماری جما عت کراچی سے کلین سوئپ کر یں گی اور بلو چستان میں سرپرائز دیں گے ۔
شہر قائد میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے پاک سر زمیں پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی سندھ میں انتخابات میں حصہ لے گی اور کراچی سے کلین سوئپ کر یں گے ، ہم نے جیسے پہلے شہر کو بنایا تھا ایک بار پھر بنائیں گے اور وہا ں چند نشستوں پر پیپلز پارٹی سے ہمارا مقابلہ ہو گا
سربراہ پی ایس پی کاکہنا تھا کہ ہما را مقابلہ دو پیسوں والی جماعتوں سے ہے جس پیسے سے شہر یوں کو پانی دیناتھا کچرا اٹھانا تھا اس سے الیکشن مہم چلائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ان کی جیت سے سب کو فائدہ ہو گا
مصطفیٰ کما ل نے حلقہ بندیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے مردم شماری میں دھاندلی ہوئی جس کے بعد صوبائی حکومت نے حلقہ بندیوں میں دھاندلی کی ۔ ملیر کے ایک علاقے میں قومی اسمبلی کا ایک حلقہ 2 لاکھ 35 ہزار ووٹوں پر بنایا گیا اور ساؤتھ میں 4 لاکھ 10 ہزار ووٹوں سے ایک حلقہ بنایا گیا ،جو انتخابات سے قبل دھاندلی ہے ۔