You are currently viewing الیکشن شیڈول کا اعلان جلد ہونے والا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

الیکشن شیڈول کا اعلان جلد ہونے والا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔
ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جلد ہی الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے والا ہے۔
دریں اثناء پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے قومی انتخابات کے لیے فنڈز کے عدم اجراء پر اظہار تشویش کیا ہے۔
تحریک انصاف نے نگراں حکومت سے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری فنڈز جاری کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔