You are currently viewing اللہ ہی جانتا ہے کب رہا ئی پاؤں گا، پرویز الٰہی

اللہ ہی جانتا ہے کب رہا ئی پاؤں گا، پرویز الٰہی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ نواز شریف خود بھی بدل سے گئے ہیں۔
یہ بات چوہدری پرویز الہٰی نے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی، صحافی نے کہا تھا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ نواز شریف کی ملک واپسی کی تاریخ بدل رہی ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ جیل کا کھانا دیا جاتا ہے جس سے طبیعت ناساز رہتی ہے، جیل میں پہلے ڈاکٹر کی سہولت میسر تھی اب ان کو اس میں بھی مسائل نظر آنے لگے ہیں۔
پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔
آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہو چکا ہے، عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے۔
صحافی نے پوچھا کیا لگتا ہے انتخابات سے قبل آپ رہا ہو جائیں گے؟
چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ میری رہائی کی بات اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں، جو حالات ہیں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چوہدری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔
صحافی نے ان سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور پرویز الہٰی اندر رہیں یا باہر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ بلاول بھٹو کو اپنی سالگرہ خوشی سے منانے دیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.