You are currently viewing اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے حملے کی مذمت

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:27/04/2022 14:14
  • Reading time:1 mins read

اقوام متحدہ(ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق نائب ترجمان فرحان حق نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے کراچی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے،متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ نائب ترجمان فرحان حق نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے رہائشی اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جولین ہارنیس نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جولین ہارنیس نے کہا کہ ایسے حملے جن میں جان بوجھ کر تعلیمی مقامات اور اساتذہ کو نشانہ بنایا جا تا ہے، خاص طور پر قابل مذمت ہیں۔ منگل کو کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل مسافر وین میں دھماکہ ہواجس میں 3چینی اساتذہ ہلاک اور ایک استاد زخمی ہو گیا تھا، دھماکے میں متعدد پاکستانی زخمی ہوئے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.