You are currently viewing اقوام متحدہ کے سربراہ کی نادیہ اور مَیک ویگے کو مبارکباد

اقوام متحدہ کے سربراہ کی نادیہ اور مَیک ویگے کو مبارکباد

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:07/10/2018 15:13
  • Reading time:1 mins read

اقوام متحدہ (ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے سال رواں کے لیے امن کے نوبل انعام کی حقدار قرار دی گئی دونوں شخصیات ڈَینی مَیک ویگے اور نادیہ مراد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ جمعہ کو ایزدی خاتون نادیہ اور کانگو کے ڈاکٹر مَیک ویگے کو جنگ کے دوران ریپ کے خلاف کامیابی سے مہم چلانے پر رواں سال کا نوبل امن انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ نادیہ ماضی میں داعش کے جنگجوؤں کی جنسی غلام بھی رہ چکی ہیں جبکہ ڈاکٹر مَیک ویگے کانگو میں جنگ کے دوران جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کا علاج کرتے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.