اقوام متحدہ۔(ڈیسک)اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیرنکولس ڈی رویرا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو امن اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ سمجھتے ہوئے اسے ادارے کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعدفرانس اور اسٹونیا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے بعد فرانسیسی سفیر نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام ریاستیں کورین تجربات کی مذمت کرتی ہیں اور اس صورتحال پر شدید تشویش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کے دوران میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرے ،یہ تجربہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے۔