نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جاری نئی رپورٹ میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
یو این رپورٹ کے مطابق پاکستان کو فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور افغانستان میں پناہ لیے دیگر عسکریت پسندوں سے خطرہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) نے پاکستان میں حملے تیز کردیے ہیں۔
یو این رپورٹ میں طالبان، القاعدہ کے ساتھ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے بڑھتے ہوئے تعاون کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔