You are currently viewing اقوام متحدہ کا آسیہ بی بی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر خیر مقدم

اقوام متحدہ کا آسیہ بی بی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر خیر مقدم

نیویارک (ڈیسک ):اقوام متحدہ نے آسیہ بی بی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر خیر مقدم کیا ہے ۔

عالمی ادارے کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ سزائے موت کے خلاف اقوام متحدہ کی معین پالیسی ہے، فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔دوسری جانب برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مہم چلانے والے آسیہ بی بی کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔برٹش پاکستانی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے آسیہ بی بی کی رہائی کے اقدام کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے لیے انتہائی احسن قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔

(این این آئی)