اقوام متحدہ (ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دھوئیں کا نیویارک اور امریکا کے دیگر شہروں تک پھیلنا موسمیاتی بحران کی علامت ہے۔
چینی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا تعلق موسمیاتی ماہرین اور سائنس دانوں کی درجہ حرارت میں اضافے سے متعلق وارننگ سے بھی ہے ، نیویارک کی فضا پر میں دھوئیں کے بادل اور دنیا کے کئی حصوں میں خراب موسم آب و ہوا کے بحران کی علامت ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے ایسے حالات میں نامیاتی ایندھن کے مسلسل استعمال کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیویارک جو کہ عالمی دارالحکومت کی حیثیت رکھتا ہے میں اس طرح کی صورتحال عالمی برادری کو متحرک کرے گی۔
انتونیو گوتریش نے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کیے گئے اپنے تصویری پیغام میں لکھا ہے کہ کینیڈا میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہم نیو یارک میں عالمی ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات محسوس کر رہے ہیں۔