You are currently viewing اقوام متحدہ میں مذہب اورتعصب کی بنیاد پردہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں مذہب اورتعصب کی بنیاد پردہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:04/04/2019 15:03
  • Reading time:1 mins read

نیویارک (ڈیسک)اقوام متحدہ میں مذہب اورتعصب کی بنیاد پردہشتگردی کے خلاف ترکی کی قرارداد منظورکرلی گئی۔

اقوام متحدہ میں مذہب اورتعصب کی بنیاد پر دہشتگردی کے خلاف قرار داد منظورکرلی گئی۔ قرارداد نیوزی لینڈ حملے اور اسلام دشمن رویوں کے خلاف ترکی نے پیش کی جب کہ پاکستان نے قرار دار کا متن اور خدوخال کو وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ قرارداد اسلام دشمن ریوں کو مسترد کرتی ہے، ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند انتشارپھیلا رہے ہیں، بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالم اسلام کے لیے خطرہ ہیں، دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پل بنائے جائیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام، مذاہب اورتہذیبوں کوقریب لانے کی کوششوں اورحمایت کی، کسی کو مذہب، نسل اوررنگ کے لوگوں کونفرت اورانتہاپسندی کانشانہ نہیں بننے دے سکتے اورمغرب میں پروان چڑھنے والی انتہا پسند نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.