اقوام متحدہ (ڈیسک) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے حالیہ اجلاس میں متعدد ممالک نے سنکیانگ اور ہانگ کانگ سے وابستہ امور میں چین کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے چین کے داخلی امور میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کی اور کوروناوبا کی روک تھام و کنٹرول کیلئے چین کی کوششوں اور حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا۔ وینزویلا نےاقوام متحدہ کی عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کے تحت چین کے خودمختار علاقوں سنکیانگ اوریغورمیں اپنائے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مختلف ممالک نے ہانگ کانگ کے امور کو خالصتا چین کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر متعلقہ ممالک کو اقوام متحدہ کے منشور اور اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔سری لنکا کے نمائندے نے انسانی حقوق پر دوہرے معیار کی شدید مخالفت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اقتصادی و سماجی ترقی کے فروغ ، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی حقوق سمیت تمام نسلی گروہوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سنکیانگ ویغور کے خود مختار علاقوں میں چینی کاوشوں کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا مستقل حصہ ہے ، ہانگ کانگ کے امور میں بیرونی قوتوں کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں ایک ملک دو نظام کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔