You are currently viewing اقوام عالم تجارت و سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں،آئی ایم ایف

اقوام عالم تجارت و سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں،آئی ایم ایف

برسلز (ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اقوام عالم تجارت اور سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

یہ بات آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انھوںنے کہا کہ اقوام عالم کو تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوںنے تجارت اور سرمایہ کاری کو کسی بھی ملک کی ترقی کو متحرک رکھنے کے لیے کلید کے علاوہ 2 انجنوں سے تعبیر کرتے ہوئے عالمی اقتصادیات کی بحالی اور فروغ کے لیے نہایت اہم خیال کیا۔ انھوں نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی چپقلش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اختلافی معاملات کو مذاکراتی عمل سے حل کریں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.