اسلام آباد (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فوج کے خلاف منظم مہم چلارہے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور فوج کے خلاف عمران خان اقتدار سے الگ ہونے کے بعد منظم مہم چلائی جسے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور فالوورز نے فالو کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف کی تعیناتی روکنے کےلیے انہوں نے لانگ مارچ بھی کیا اور آرمی چیف کی تعیناتی بھی متنازع بنانےکی کوشش کی۔