جلال آباد (ڈیسک):افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے دارلحکومت جلال آباد میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے افغانستان میں موجود پاکستانی سفارتی عملے کے اسسٹنٹ ویزا سیکشن نیر رانا اقبال جاں بحق ہوگئے ۔
نیر رانا اقبال کو نماز عصر کے بعد واپس گھر جاتے ہوئے گولیاں مار کر قتل کیا گیا س،ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد جلال آباد سے ان کے آبائی گاؤں سیالکوٹ منتقل کیا جائے گا ۔ جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔