You are currently viewing اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے درخواست دائر

اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے درخواست دائر کر دی۔
ایف آئی اے نے ریاستی اداروں اور پاک فوج کے افسران کے خلاف اپنے مصدقہ اکائونٹ سے بار بار متنازع ٹویٹ کرنے کے الزام میں اعظم سواتی کو گرفتار کر رکھا ہے۔
اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت عالیہ کو درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل نے مبینہ ٹویٹ پوسٹ نہیںکیں، نہ ہی اعظم سواتی کا کسی ریاستی ادارے کو بدنام کرنے کا کوئی ارادہ تھا، پراسیکیوشن کے پاس تاحال ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔
درخواست میں بتایا گیا کہ پٹیشنر 75سال کی عمر کی بزرگ شخصیت ہے، عارضہ قلب بھی لاحق ہے، ان پر کیے گئے کیس کی بنیاد صرف کاغذی الزامات ہیں، ٹرائل سے قبل انھیں جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔
اعظم سواتی اس سے قبل ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر چکے ہیں جو عدالت کی جانب سے مسترد کر دی گئی تھی۔