You are currently viewing اعظم سواتی کیخلاف بلوچستان میں تمام ایف آئی آر ختم کی جائیں، عدالت

اعظم سواتی کیخلاف بلوچستان میں تمام ایف آئی آر ختم کی جائیں، عدالت

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:09/12/2022 14:13
  • Reading time:1 mins read

کوئٹہ (ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان کے تھانوں میں درج تمام ایف آئی آر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
سینٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں کے تھانوں میں پانچ ایف آئی آر کاٹی گئی تھیں۔
قبل ازیں اعظم سواتی کے بیٹے نے ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی کہ ان کے والد کے خلاف بلوچستان میں درج تمام ایف آئی آر کالعدم قرار دی جائیں۔
عدالت عالیہ نے بھی اعظم سواتی کے خلاف مقدمات درج نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔