You are currently viewing اعظم خان سمیت 8 نام ای سی ایل سے خارج، عمران اور بشریٰ برقرار

اعظم خان سمیت 8 نام ای سی ایل سے خارج، عمران اور بشریٰ برقرار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سےنکالنےکی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل سے نکالے گئے ناموں میں سابق سیکریٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان، راجہ منظورکیانی، عارف رحیم، نوید اکبر، سکندر حیات، نثار محمد، غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ان افراد کےنام 190 ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک ہونے پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اورذلفی بخاری کے نام ای سی ایل میں شامل رہیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.