You are currently viewing اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلانے کا فیصلہ کرلیا

اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کےتحت بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئینی ماہرین نے کہا کہ صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے سے اسمبلی اجلاس طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں، صدر کا اختیار 21 ویں دن سے پہلے اجلاس طلب کرنے کا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین نے مزید کہا کہ ہرصورت انتخابات کے 21 روز بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس منعقد ہونا ہے، صدر کی جانب سے سمری مسترد کرنے کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا۔
اسپیکر راجا پرویز اشرف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئین کے مطابق 29 فروری تک اجلاس بلانے سے روگردانی نہیں کی جاسکتی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون و انصاف سے بھی مشاورت کی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.