You are currently viewing اسپیکر قومی اسمبلی کا چینی سفارتخانے کا دورہ، چینی سفیر سے ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی کا چینی سفارتخانے کا دورہ، چینی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ سے ملاقات کی۔
اسپیکر اسمبلی نے بشام دہشت گرد حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست اور ہر مشکل وقت کا ساتھی ہے۔ پارلیمان اور عوام چینی انجینئرز کے اہلخانہ سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا گھناؤنی سازش ہے، پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اسپیکر نے چینی سفارتخانے میں رکھی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی قلم بند کیے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.