You are currently viewing اسپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ محفوظ، آج شام ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا
https://www.facebook.com/UsmanGhaniPhotography

اسپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ محفوظ، آج شام ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا

اسلام آباد: اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو شام ساڑھے 7 بجے سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ایک بات تو واضح ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سے آگے کیا ہو گا، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن بھی استحکام کا کہتی ہے، قومی مفاد کو بھی ہم نے دیکھنا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے حالات و نتائج کو دیکھ کر فیصلہ نہیں کرنا ہے، عدالت نے آئین کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا ہے، کل کو کوئی اسپیکر آئے گا وہ اپنی مرضی کرے گا، عدالت نے نہیں دیکھنا کون آئے گا کون نہیں اور ہم نتائج پر نہیں جائیں گے۔