You are currently viewing اسپیکرنے پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان  قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے

اسپیکرنے پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے

اسلام آباد (ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔
پی ٹی آئی کے جن ایم این ایز کے استعفے منظور کیے گئے ان میں پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، نورالحق قادری، عطاء اللہ ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمرایوب خان، شہریار آفریدی، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق ، منصور حیات خان، فواد احمد، ثناء اللہ خان مستی خیل،حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی، آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر، محمداسلم خان، نجیب ہارون، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب شامل ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے جس کے بعد ای سی پی نے مذکورہ اراکین اسمبلی کو فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان نےاس وقت کے وزیر اعطم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گزشتہ برس اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کے استعفے فور طور پر ایک ساتھ منظور کیے جائیں تاہم اسپیکر کی جانب سے مرحلہ وار استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔ 28 جولائی 2022 کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے قبول کیے تھے جن میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد ، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان شامل تھے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.