You are currently viewing اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد(ڈیسک)وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے جو وعدے کئے اس سے انحراف کیا، ہم نے قابل اعتماد پاکستان بنانا ہے، ہمیں عالمی سطح پر کئے گئے وعدے پورا کرنا ہوں گے۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران عرفان الحق صدیقی، سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر شوکت ترین، سینیٹر محسن عزیز اور دیگر کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سابق گورنر سٹیٹ بینک کو سابق حکومت نے تعینات کیا تھا، گورنر بینک کی تنخواہ بورڈ آف گورنرز مقرر کرے گا، سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے جو وعدے کئے اس سے انحراف کیا، ہم نے قابل اعتماد پاکستان بنانا ہے، ہمیں عالمی سطح پر کئے گئے وعدے پورا کرنا ہوں گے۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم معاشی پالیسیوں کو خود آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اصلاحاتی پیکج پر کام کر رہے ہیں جو ہمارے اپنے ملک کے مفاد میں ہے، جب اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے تو اس میں بہتری آئے گی، اس حوالے سے قانون سازی پر بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے اثرات ہمیں بھگتنا پڑ رہے ہیں۔