کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 347 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد 53 ہزار4 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس گزشتہ روز 52 ہزار 656.76 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سال 2021 کے دوران اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 44 ہزار 596 پوائنٹس رہا جبکہ 2022 میں 100 انڈیکس 42 ہزار 420 تک رہا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی، کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں اور ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا رجحان نظر آرہا ہے۔
ماہرین کے مطابق معاشی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق معیشت پر توجہ،آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی امید اور مثبت رجحان کے معاون عوامل کے باعثتاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ نے قابل ذکر سنگ میل عبور کیا۔