You are currently viewing اسموگ تدارک: بارش برسانے کیلیے چینی ماہرین جلد لاہور آئیں گے

اسموگ تدارک: بارش برسانے کیلیے چینی ماہرین جلد لاہور آئیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کےلیے مصنوعی بارش پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیکریٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگراں وزیر اعلیٰ کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے چین سے بات ہو گئی ہے اور جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے۔
انھوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔