You are currently viewing اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک سفوف سے بھرے خطوط موصول

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک سفوف سے بھرے خطوط موصول

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت 8 ججز کو مشکوک سفوف سے بھرے خطوط موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔
اسلام آباد پولیس کے ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی جبکہ ماہرین کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے کہ پاؤڈر کیا ہے؟
عدالتی ذرائع نے کہا کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔
ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججزکوخطوط بھیجے۔
عدالتی ذرائع نے بتایاکہ اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر سفوف تھا جبکہ خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور ہاتھ منہ دھویا، خط میں موجود متن پر لفظ anthrax بھی لکھا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کوطلب کرلیا۔
دریں اثناء اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.