اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت عالیہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کو وائس میچنگ کے لیے آج تھانہ کوہسار طلب کر رکھا تھا۔