You are currently viewing اسلام آباد ہائیکورٹ: اسکولوں میں اسلامی کتب پڑھانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ: اسکولوں میں اسلامی کتب پڑھانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری وزارت تعلیم سے قرآن مجید سمیت دیگر اسلامی کتب پڑھانے سے متعلق رپورٹ اور نصاب طلب کر لیا۔
درسگاہوں میں ناظرہ قرآن و ترجمہ لازمی قرار دینے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئین کے ایکٹ 2017 کے تحت پنجاب میں ناظرہ قرآن وترجمہ اور اسلامی تاریخ پڑھانا لازمی ہے، وفاقی حکومت نے تاحال قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ ویسے تو تعلیمی اداروں میں شرعیہ، اسلامیات، قرآن ناظرہ سب کچھ پڑھا رہے ہیں۔
وزارت تعلیم کے نمائندے نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن اور ترجمہ پڑھایا جارہا ہے۔
عدالت نے وزارت تعلیم سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلیں۔
عدالت نے وزارت تعلیم کے نمائندے سے کہا کس کلاس میں کیا پڑھایا جا رہا ہے؟ یہ آپ نے بتانا ہے۔
بعدازاں کیس کی سماعت 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.