اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما قطب خان بازئی کے بیٹے کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 26 سالہ بلاور خان گاڑیوں کا کاروبار کرتا تھا جس کی کسی کے ساتھ کاروباری چپقلش چل رہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے فائرنگ کرکے بلاورخان کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان پر مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔