You are currently viewing اسلام آباد انتظامیہ کی شہریوں کو سٹی ایپ کے ذریعے آن لائن خدمات کی فراہمی

اسلام آباد انتظامیہ کی شہریوں کو سٹی ایپ کے ذریعے آن لائن خدمات کی فراہمی

اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے انٹرنیشنل ڈرایئورنگ پرمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کرنے اور انٹرنیشنل ڈرایئورنگ پرمٹ کی تصدیق کے طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اب آپ گھر بیٹھے سٹی ایپ کے ذریعے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے ڈاکومنٹس سٹی ایپ کے ذریعے بھیجیں اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے مسیج کا انتظار کریں۔
میسج آنے کے بعد فیسیلیٹیشن سنٹر کا وزٹ کریں گے اور اس کے بعد دس سے پندرہ منٹ کے بعد آپ کو پرمٹ جاری کردیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تصدیق کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر اور ڈرائیونگ پرمٹ رجسٹریشن نمبر کو سٹی ایپ پر انٹر کریں۔
انھوں نے بتایا کہ آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ پرمٹ جعلی ہے اصلی، اس کے ساتھ ساتھ ڈور اسٹیپ سروس اور سٹی ایپ کے ذریعے آپ بیشمار ایسے کام کرسکتے ہیں جن کے لیے آپ کو دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ گھر بیٹھے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔