You are currently viewing اسلام آباد، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا گیا۔
شعیب شیخ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد سے گرفتار کیا، نوٹس کے باوجود شعیب شیخ ایف آئی اے میں حاضرنہیں ہورہے تھے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے شعیب شیخ کے خلاف تحقیقات کر رہا تھا۔
ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویز القادر میمن کو 50 لاکھ روپے رشوت دینے کا الزام تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7