اسلام آباد(ڈیسک)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز اورناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5 دکانوں کو سیل کر دیا،10افراد کو گرفتار کر لیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو71ہزارروپے کے جرمانے کیے۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی ٹیموں نےمجموعی طور پر1408انسپکشن کیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ایس او پیز، ناجائز منافع خوری اور ٹرانسپورٹس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5دکانوں کو سیل کر دیا،10افراد کو گرفتار کر لیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ 71ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انفرادی کارروائی کرتے ہوئے590انسپکشن کی. خلاف ورزی پر تین دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے اور دکانداروں کو13ہزار700روپے کے جرمانے کئے گئے اور5افراد کو انفرادی طور پر گرفتار کر لیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے40مساجد کو چیک کیااور2 مساجد کو خلاف ورزی کے مرتکب پایا گیا. انتظامیہ نے16شادی ہالوں کو چیک کیا گیا. انتظامیہ نے ریسورنٹس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 171ریسٹورنٹس کو چیک کیا گیااور انہیں7ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں. ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر 449انسپکشن کیے اور2دکانوں کو سیل کردیا اور انہیں 21ہزار300روپے کے جرمانے کئے گئے.اور5افراد کو گرفتار کیا گیا. انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے45گاڑیوں کو چیک کیا.35 کوخلاف ورزی کے مرتکب پایا گیااور30گاڑیوں کو چالان کیا گیا اورگاڑیوں کو25ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے ہیں اور5گاڑیوں کو تھانے میں بند کردیا گیا۔ انتظامیہ نے پلاسٹک بیگز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے97پلاسٹک بیگز کے دکانوں کامعائنہ کیا گیا اور8کلو گرام پولی تھین بیگز کو قبضہ میں لے لیا گیا.اور خلاف ورزی پر 2ہزارروپے کے جرمانے کیے ہیں۔