You are currently viewing اسرائیل کا شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملہ، 8 افراد جاں بحق

اسرائیل کا شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملہ، 8 افراد جاں بحق

دمشق (نیوز ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل نے ایران کے قونصل خانے پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس سے قونصل خانے کی عمارت تباہ ہوگئی۔
رپورٹس میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے میں قونصل خانے سے متصل عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی جاں بحق ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایاکہ دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں قونصل خانے اور سفیر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی حملے کے بعد شامی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7