You are currently viewing اسرائیل نے فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی عائد کر دی

اسرائیل نے فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی عائد کر دی

تل ابیب (ڈیسک) اسرائیل نے عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی عائد کر دی۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتیمار بن گویرنے مبینہ طور پر فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی عائد کر تے ہوئے فلسطینی جھنڈے کو لہرانا دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنا قرار دیا اور کہا کہ اس پرچم کی اب عوامی مقامات پر لہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے اس حوالے سے ریاست اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی روکنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم اپنی پوری طاقت سے دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے اسرائیل کے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ افسران کو فلسطینی پرچم ہٹانے کا حکم دیں۔
اسرائیلی قانون کے تحت، فلسطینی جھنڈوں کو لہرانا غیر قانونی نہیں ہے، لیکن فوج اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ انہیں ایسے معاملات میں ہٹا سکتے ہیں جہاں انہیں امن عامہ کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ اقدام ہفتے کی رات تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرے میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔