You are currently viewing اسرائیل نے غزہ میں مقاصد کو پورا کرلیا، جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتے ہیں، بلنکن

اسرائیل نے غزہ میں مقاصد کو پورا کرلیا، جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتے ہیں، بلنکن

برسلز (نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتے ہیں تاکہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچ سکے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات پورا کرنے کا بہترین طریقہ جنگ کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل انسانی امداد سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ میں اپنے مقاصد کو پورا کر لیا ہے، یہ جنگ ختم کرنے کا وقت ہونا چاہیے۔
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حماس پر کچھ حقیقی، پائیدار اور مؤثر دباؤ ڈالنا بھی اچھا ہوگا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7