You are currently viewing اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، امریکا

اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، امریکا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق اسرائیل خلاف ورزی نہیں کررہا۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ اسرائیل میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ 8 عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ کی صورتحال سے متعلق مشترکہ بیان میں کہاتھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔
عالمی امدادی تنظیموں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات سے شمالی غزہ میں صورتحال ڈرامائی طور پر خراب ہوئی ہے۔
گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال کی بہتری کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی۔
دریں اثناء حماس نے غزہ میں انسانی صورتحال کی بہتری کے لیے اسرائیل کے حق میں امریکی بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیل شراکت دار ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7