You are currently viewing اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئی حکومت کے لیے رائے شماری 13جون کو ہو گی

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئی حکومت کے لیے رائے شماری 13جون کو ہو گی

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:10/06/2021 13:48
  • Reading time:1 mins read

مقبوضہ بیت المقدس(ڈیسک)اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئی حکومتی تشکیل کی منظوری کے لیے رائے شماری 13جون کوہو گی۔

نئی حکومت موجودہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کی جگہ لے گی۔ یہ بات اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے پارلیمنٹ کے سپیکر یاریف لیون کے حوالے سے بتائی ہے۔ پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کی صورت میں نئی اتحادی حکومت اسی روز حلف اٹھا ئے گی۔امکان ہے کہ نئی کابینہ میں 8 خواتین شامل ہوں گی جو ایک نیا ریکارڈ ہو گا۔حکومتی اتحاد میں پارلیمنٹ کے 8 عرب ارکان بھی شامل ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی عرب جماعت اسرائیل کی حکومتی تشکیل میں اس نوعیت کا مرکزی کردار ادا کرے گی۔نئے حکومتی اتحاد میں 8 جماعتیں شامل ہوں گی جو کہ ایک ریکارڈ تعداد ہے۔ ان میں 4 جماعتیں پہلی مرتبہ حکومتی اتحاد میں شریک ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.