You are currently viewing اسرائیلی وزیر ثقافت غزہ کو نیا ہیروشیما دیکھنا چاہتے ہیں، فلسطینی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر ثقافت غزہ کو نیا ہیروشیما دیکھنا چاہتے ہیں، فلسطینی وزیر اعظم

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیسک) فلسطین نے اسرائیلی وزیر ثقافت کی غزہ پر ایٹمی بم گرانے کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر ثقافت غزہ کو نیا ہیروشیما دیکھنا چاہتے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے گزشتہ روز ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیلی وزیر غزہ میں ہیروشیما دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں ایمبولینسز کو دنیا کی نظروں کے سامنے بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی میں جنگ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیلی حکومت کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے غزہ میں ہزاروں بچوں کی اموات کے بعد یوم اطفال کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے زور دیا کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.