تل ابیب (ڈیسک) اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضر عدنان جاں بحق ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی خضرعدنان گزشتہ 87 روز سے بھوک ہڑتال پر تھے۔
اسرائیلی جیل حکام کے مطابق منگل کی صبح خضرعدنان اپنے سیل میں بے ہوش پائے گئے تھے، انہوں نے ٹیسٹ اور علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق شہید خضر عدنان کا تعلق فلسطینی گروپ اسلامی جہاد سے تھا، ان کی شہادت پر فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے عام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں، ممکنہ طور پر راکٹ حملے خضرعدنان کی شہادت کا ردعمل ہوسکتے ہیں۔