نیویارک (نیوز ڈیسک) سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر انٹرنیشنل انفلوئنسرز اور فلسطینیوں کے اتحاد نے امریکی اقدام اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج عالمی ہڑتال کی کال دیدی۔
عالمی ہڑتال کے منتظمین کی جانب سے غزہ میں دو ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری کے خاتمے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
ہڑتال کی کال فلسطین کے قومی اور اسلامی گروپوں کے اتحاد کی جانب سے دی گئی ہے جس میں مغربی کنارے سمیت دنیا بھر میں مقیم فلسطینیوں اور فلسطین کے حامیوں کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
? We join the call of the Palestinian people for a global strike on Monday December 11th to demand an immediate permanent ceasefire & for a Free Palestine!
— The People's Forum (@PeoplesForumNYC) December 10, 2023
✊? MONDAY, DECEMBER 11
9AM Action at NY Times
12PM Open Doors @ TPF
6:30PM Volunteer Session @ TPF#ShutItDown4Palestine pic.twitter.com/BlbseNOZwf
عالمی ہڑتال کی کال دینے والے اتحاد کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پوری دنیا سے بااثر شخصیات اور عام لوگ اس عالمی ہڑتال کا حصہ بن کر اسے کامیاب بنائیں گے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کریں گے۔
We are joining the call for a global strike to put an end to Israel’s genocidal acts against Palestinians in Gaza.
— Visualizing Palestine (@visualizingpal) December 10, 2023
Tomorrow, join this global call to strike: no work, no school, no shopping.#StrikeForGaza #CeasfireNow #StopTheGenocide pic.twitter.com/nP6351AmFJ
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ ہڑتال عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے علاوہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال سکے گی۔
فلسطینیوں کی جانب سے عالمی ہڑتال کی کال کے بعد لبنان نے آج تمام سرکاری دفاتر، نجی اور سرکاری اسکولوں میں غزہ جنگ بندی کے لیے عالمی ہڑتال میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔