You are currently viewing اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد (ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرعمران شفیق نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کردی۔

نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17 جنوری تک اسٹے آرڈر دے رکھا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی دیکھنے کے بعد سماعت 18 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسحاق ڈارکے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثوں پر نیب عدالت میں سماعتیں ہورہی ہیں جب کہ عدالت مسلسل غیرحاضری پرسابق وفاقی وزیرکو اشتہاری بھی قررا دے چکی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.