You are currently viewing اسحاق ڈار پر قسمت مہربان، وزارت خزانہ کے بعد قائد ایوان سینیٹ بھی مقرر

اسحاق ڈار پر قسمت مہربان، وزارت خزانہ کے بعد قائد ایوان سینیٹ بھی مقرر

اسلام آباد (ڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر قسمت کی دیوی مہربان، وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو قائد ایوان سینیٹ بھی مقرر کر دیا۔

اسحاق ڈار کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 2 روز قبل ہی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھاجس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں تیزی سے تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔