ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا۔
واضح رہے کہ 1998 میں ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی شادی ہوئی جو 2017 تک قائم رہی۔
دونوں نے مارچ 2016 میں علیحدگی کا اعلان کیا اور باقاعدہ طلاق مئی 2017 میں ہوئی تاہم دونوں نے اپنے بیٹے ارہان خان کی پرورش جاری رکھی۔
یاد رہے کہ طلاق کے 6برس بعد 56 سالہ ارباز خان نے گزشتہ ماہ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کرلی ہے۔
ارباز نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں سلمان خان، ان کے والد سلیم خان، ارباز خان کے بیٹے ارہان خان و دیگر رشتہ دار و احباب موجود تھے۔