You are currently viewing اداکارہ کیمرون ڈیاز 8 سال کے وقفہ کے بعد نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

اداکارہ کیمرون ڈیاز 8 سال کے وقفہ کے بعد نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

لاس اینجلس (ڈیسک) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیمرون ڈیاز 8 سال کے وقفہ کے بعد نئی فلم میں جلو ہ گر ہوں گی۔
چارلیز اینجلز فیم کیمرون ڈیاز نے 2014 میںاداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسپاٹ لائٹ میں رہنا ٹیکس ادا کرنے جیسا ہے،اس سطح پر کام کرنا، نظر آنااور خود کو اس کے مطابق رکھنا بہت دبائو کا باعث ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک اعلی شخصیت کے اداکار ہوتے ہیں تومسلسل دبائو میں رکھنے کی وجہ سے اپنی توانائیاں بہاتے رہتے ہیں۔
ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جیمی فوکس کے بے حد اصرار پر کیمرون نیٹ فلیکس کی فلم بیک اِن ایکشن میں کام کرنے کے لیے رضامند ہو گئی ہیں، وہ اس فلم میں اداکار ٹام ہارڈی اور جیمی فوکس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
کیمرون نے اپنے انسٹا پیغام میں کہا ہے کہ وہ نئے پراجیکٹ کے لیے بے حد پر جوش ہیں اور ان سے انتظار نہیںہو رہا ہےکہ کہیں وہ پھٹ ہی نہ جائیں۔
فلم بیک ان ایکشن کو ستھ گورڈن ڈائریکٹ کریں گے۔ فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسرز میں جیمی فوکس خود بھی شامل ہیں ۔