اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میر جعفر اور جانور کے القابات کے بعد کون ہے جو ادارے سے غداری کر سکتا ہے، اگر ایسا ہے تو عمران خان ریاست کے راز بھی دے سکتا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ ادارہ عمران خان سے رابطوں میں ہونے والوں کا کھوج لگائے، ایسا رابطہ کسی اور سویلین سے تو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو رابطوں کا بتا رہا ہے، کیا یہ اعلیٰ قیادت کے علم میں ہے، کیا اعلیٰ قیادت کے علم میں ہونے کے بعد ادارے کا کوئی شخص اس سے رابطہ کرتا ہے۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ یہ انگلیاں اٹھا رہا ہے کہ اداروں میں بیٹھے افراد نے مجھے میرے قتل کی منصوبہ بندی کا بتایا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ انگلیاں جس اعلیٰ قیادت پر اٹھ رہی ہیں ان کو نوٹس لینا چاہیے کہ یہ غلط کہہ رہا ہے۔
ادارہ عمران سے رابطوں میں رہنے والوں کا کھوج لگائے، جاوید لطیف
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:12/11/2022 16:32
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / سیاست
- Post last modified:12/11/2022 16:32
- Reading time:1 mins read
Tags: federal minister, islamabad, Mian Javed Latif, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, pmln
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7