You are currently viewing احتساب عدالت کے حکم پر نیب کی اسحاق ڈار کے اثاثے بحالی کیلیے کارروائی

احتساب عدالت کے حکم پر نیب کی اسحاق ڈار کے اثاثے بحالی کیلیے کارروائی

اسلام آباد (ڈیسک) احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی۔ نیب ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق اثاثہ جات میں پراپرٹی اور مختلف بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔